Mansha Noor

Add To collaction

03-Nov-2021سٹائل کی کہانی -لال گلاب 🌹

دوسری قسط۔۔

بختیار بیگم نماز پڑھ کر اپنی عینک ڈھونڈ رہیں تھیں کہ اچانک ان کے ہاتھ میں میر کی تصویر آ جاتی ہے ۔تصویر دیکھتے ہی دو آ نسو تصویر پر گرتے ہیں اور تصویر دھندلی ہوتی جاتی ہے ۔۔۔
میر بختیار بیگم کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی منگنی یہ اپنی بھانجی سے پچپن ہی میں کردی تھی اور وحیدالدین بختیار بیگم کے شوہر جن کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بنے۔وحیدالدین جاگیردار تھے اور ان کے والد بھی ان کے لے کافی جائیداد چھوڑ کے گے تھے پر اپنی اولاد کے خاطر اپنا آبائی گھر چھوڑ کر شہر میں آ بسے اور یہی اپنا اک کاروبار شروع کیا۔بختیار بیگم اور وحیدالدین میر کو اکیلے انجان شہر میں نہیں چھوڑنا چاہتے تھے جبھی خود بھی یہی بس گئے۔اور پھر جب میر ڈگری لینے امریکہ جانے والا تھا تو اس کی شادی فاطمہ سے کردی جس کے دو مہینے بعد وہ امریکہ چلا گیا۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
دادو آپ کو میں ڈھونڈ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دادو کیا ہوا آپ رو رہی ہو ارحام نے پریشان ہوکر پوچھا۔۔۔
ارے نہیں پاگل وہ آ نکھ میں کچھ چلا گیا تھا
بختیار بیگم آ نسو صاف کرتیں مسکرانے کی ناکام کوشش کرتیں ہیں۔۔
دیکھاے کیا دیکھ رہیں تھیں ۔بختیار بیگم تصویر پیچھے کرتی ہیں پر ارحام ان کے ہاتھ سے لے لیتا ہے ۔۔
کتنے سال ہو گئے دادو تصویر دیکھنے سے بابا واپس تو نہیں آ ئیں گے آپ نے پھر ڈھونڈ لی تصویر ۔۔۔
ارحام آ فسردہ ہوتا ہے۔۔۔
آپ ایسے نہیں کرا کریں میں ہو نہ بابا کی جگہ آپ کا لاڈلا ارحام بچوں کی طرح گلے میں ہاتھ ڈالتے ہوئے کہتا ہے ۔۔۔
ہاں تو ہی تو ہے میرے جینے کی وجہ میرا شہزادہ بختیار بیگم بات گمادیتی ہیں تاکہ اس کو تکلیف نہ ہو کیونکہ والدین کے بغیر کیسے گزاری ہے یہ ہی جانتی تھیں۔سب مل کر بھی ماں باپ کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ارحام نے دادو کو تو بہلا دیتا تھا پر خود گھنٹوں قبرستان میں بیٹھا روتا تھا جب دل ہلکا ہوتا پھر گھر چلا جاتا تھا اس کی ماں کو لال گلاب بہت پسند تھے وہ جب بھی اپنے والدین کی قبر پر جاتا تو گلاب اپنی ماں کے لے ضرور لے کر جاتا
(جاری ہے)

   10
2 Comments

Mansha Noor

05-Nov-2021 08:54 AM

شکریہ

Reply

Umerbilalmukhlis

05-Nov-2021 08:09 AM

Bohut khoob

Reply